حیدرآباد 8جون(یواین آئی) اردو صحافت کے دو سو سال کی تکمیل پر حیدرآباد میں شایان شان طور پر جشن منایا جائے گا۔
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے بینر تلے
منائے جانے والے اس جشن کو حکومت تلنگانہ کی مکمل سرپرستی حاصل رہے گی۔
اس بات کا اعلان ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ان کی زیر صدارت منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس میں کیا۔