چینئی، 4مارچ (یو این آئی) شعبہئ عربی،فارسی و اردو مدراس یونی ورسٹی کے زیر اہتمام قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو، نئی دہلی کے مالی تعاون سے پلاٹنم جوبلی آڈیٹوریم میں دوروزہ قومی اردو سمینار منعقد ہوا جس میں
ہندوستان بھر سے تقریباً 30 مندوبین شریک رہے۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹرایس گوری، وائس چانسلر مدراس یونی ورسٹی نے کی۔
پروفیسر قاضی حبیب احمد،صدر شعبہ عربی، فارسی و اردو، مدراس یونی ورسٹی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔