the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ترکی اور ہندوستان کے رشتے کو مزید مظبوط کرنے پر زور دیا
حیدرآباد 5 /مارچ (پرس ریلز) : ترکی کے قونسیلٹ جنرل برائے حیدرآباد عدنان الٹے الٹی نورس نے آج ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے کارپوریٹ افس کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایم ایس اسکولس اور کالجسس کے پرنسپل سے خطاب بھی کیا۔ 
انہوں نے پرنسپل کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا حیدرآباد اور ترکی کے درمیان گہرا رشتہ ہے اور اسکو مزید مظبوط کرنے کے لئے ہمیں کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹکنالوجی ‘ تعلیم‘ تجارت و صنعت ‘ سیاحات ‘ ہیلتھ جیسے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تعلیم کے فروغ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکی اور ہندوستان کے درمیان تعلیم کا رابطہ مظبوط ہو تاکہ دونوں ممالک کے رشتہ میں مضبوتی آئے ۔ اس لئے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے اسکالر‘ ماہر تعلیم کا ایک دوسرے سے رابطہ پیدا ہو۔ انہوں نے ریسرچ کے میدان میں بھی ترکی کی تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعاون سے عالمی طرز کا تحقیق کو یقین بنایا جاسکتا ہے۔
ان کی آمد پر ایم ایس کی مینجمنٹ



نے انکا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں ایم ایس کی طرف سے چلائے جانے والے تعلیمی مہم سے واقف کرایا۔ مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد اور سینئر ڈائرکٹر معظم حسین نے مہمان کا اسقبال کرتے ہوئے انہیں ایم ایس کی ابتدا سے ابتک کی تعلیمی ترقی سے متعارف کرایا۔ انہوں نے ترکی کی قونسیلٹ جنرل کو بتایا کہ کس طرح سال 1991 ایک روم سے سروع کیا گیا تعلیمی مہم آج ایک تناور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ایم ایس نرسری سے ڈگری سطح کی تعلیم مہیا کرارہا ہے ۔ اس وقت ایم ایس کے ملک کے 15 شہروں میں 79 برانچس چل رہے ہیں۔ انہوں نے ایم ایس کی تعلیمی مہم کی منفرد شناخت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ایم ایس ہمیشہ کوالیٹی ایجوکیشن فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے اور یہاں طلباء کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور تربیت بھی فراہم کیا جاتا ہے جوکہ آج کی دور کی شدید ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس کے ریزلٹ اللہ کے کرم سے نمایاں رہے ۔ یہاں کے بچے بچیاں SSC ‘ Inter اور Degree میں State First Rank لانے کا اعزاز حاصل کیا۔
جلسے کی صدارت ڈائرکٹر ڈاکٹر سید مسباح الدین نے کیا جب کے مفتی عمر عابدین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس پورے پرگرام میں ایم ایس کی دیگر ڈائرکٹرس عبدالقدر اور مقیم اختر بھی شامل تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.