حیدرآباد/8اگست(پریس نوٹ) ریاستی سطح کا نیشنل ٹیلنٹ سرچ (فرست لیول) امتحان برائے ایس ایس سی اتوار 4 نومبر کو 2 سشنس میں منعقد ہوگا ، ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے یہاں جاری ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ یہ امتحان صبح
10 تا 12 بجے دن پھر 2 تا 4 بجے شام تلگو، انگلیش، اردو اور ہندی زبانوں میں ریاست کے تمام اضلاع کہ ہیڈکوارٹرس پر منعقد کیا جائے گا، مزید معلومات کے لیے http://bse.telangana.gov.in ملا خطہ کی جاسکتی ہے، مزید تفصیلات کے لیے 9247834799, 9052003330 اور 9701678786 پر دن 10:30 بجے دن تا 5:30 شام ربط پیدا کیاجاسکتا ہے-