حیدرآباد، 2 مئی (ذرائع) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن، تلنگانہ نے ایس ایس سی امتحانات کا اعلان کرچکی ہے نتائج میں لڑکیوں نے سبقت حاصل کی ہے- ناکام امیداور سپلیمنٹری امتحان دے سکتے ہیں جسکے لیے بورڈ نے ایس ایس
سی سپلیمنٹری امتحان 2024 کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے-
جاری کردہ شیڈول کے مطابق، تلنگانہ ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات 3 جون 2024 جون سے 13 جون 2024 تک منعقد ہونے والے ہیں۔ امتحانات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔