حیدرآباد، 6 اکتوبر (ذرائع) ریاست کے اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں بالترتیب 13 دن اور ایک ہفتہ کی دسہرہ کی چھٹی ہوگی۔ اسکول 13 سے 25 اکتوبر تک بند رہیں گے، جب کہ جونیئر کالجوں کے لیے فرسٹ ٹرم کی تعطیلات 19 سے 25 اکتوبر تک
ہے۔ اسکول اور جونیئر کالج دونوں 26 اکتوبر کو دوبارہ کھلیں گے-
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تمام جونیئر کالجوں کو ہدایت دی کہ وہ تعطیلات کے شیڈول پر عمل کریں اور تعطیلات کے دوران کوئی بھی کلاسز کا انعقاد نہ کریں۔