حیدرآباد، 17 جنوری (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت کی جانب سے این ڈی ٹی وی کے اینکر و ممتاز صحافی جناب کمال خان کے انتقال پر اظہار
تعزیت کیا گیا۔
ان کا گذشتہ جمعہ کو انتقال ہوگیا تھا۔
پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین اسکول نے کہا کہ وہ اسکول بورڈ کے رکن تھے اور اسکول کی ترقی کے لیے فوقتاً فوقتاً مفید مشورے دیتے تھے۔