the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 10 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے روزنامہ رہنمائے دکن، حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر و صدر نشین انڈو عرب لیگ جناب سید وقار الدین کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم کی صحافتی اور ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی سے تعلقِ خاطر رہا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے پروگراموں، بطور خاص شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت کی قومی و بین الاقوامی سرگرمیوں میں گراں قدر تعاون کیا تھا۔ یونیورسٹی طلبہ نے مرحوم پر ایک ڈاکیومنٹری بھی تیار کی تھی
پروفیسر



ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر؛ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین اسکول آف ایم سی جے اور پروفیسر محمد فریاد، صدر شعبہ ایم سی جے نے بھی جناب سید وقار الدین کے سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت ایک بے باک صحافی اور قوم ایک مشفق اور مخلص خدمت گذار سے محروم ہوگئی ہے۔
جناب سید وقار الدین کے انتقال پر شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت میں آج ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب وقار الدین کے انتقال سے قومی اردو صحافت میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کی تکمیل مشکل ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.