: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 29اگست (یو این آئی) اردو زبان کی تہذیبی اہمیت اورقاری کی تعداد میں اضافہ کیلئے کتاب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہاکہ تعلیم یافتہ سماج اور صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے ہاتھوں میں کتاب کا
ہونا ضروری ہے یہ بات انہوں نے آج یہاں کونسل کے صدر دفتر میں میڈیا کے کچھ اہلکاروں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہی انہوں نے اردو قاری کی دن بہ دن کم ہوتی تعداد کے پس منظر میں کہاکہ جب تک لوگوں کے ہاتھوں میں کتابیں نہیں ہوں گی اس وقت تک قاری کی تعداد میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔