نئی دہلی،22 دسمبر(یواین آئی) حکومت نے کورونا کی وبا کے پیش نظر اگلے سال فروری میں مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ کے امتحان منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اطلاع مرکزی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے ٹویٹ کرکے دی۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ اور سرپرستوں کی جانب سے انہیں کئی تجویز موصول ہوئی ہیں جس میں مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ کے دسویں اور بارویں بورڈ کے کے امتحان ملتوی کرنے کی
اپیل کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس تجویز کے پیش نظر ہم نے غوروخوض کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ فروری میں بورڈ کے امتحان نہیں ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت طلبہ کے حقوق کا خیال رکھتی آئی ہے اور وہ جلد ہی بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرےگی۔
واضح رہے کہ کووڈ کی وجہ سے ابھی اسکولوں اور کالجوں میں آن لائن پڑھائی جاری ہے اور کلاسز شروع نہیں کی گئی ہیں۔