نئی دہلی 11 مئی (یواین آئی) یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یوجی سی) نے کورونا وائرس(کوویڈ 19) کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کے پیش نظر یونیورسٹی اور کالج کے طلباء کی شکایات کے حل کے لئے ایک سیل تشکیل دیا ہے ۔
یو جی سی کے جاری کردہ ریلیز کے مطابق ان طلبا کی شکایات کے حل کے لئے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔ کوئی بھی طالب علم اس ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات حاصل کرسکتا ہے اور اپنی شکایت درج کراسکتا ہے ۔اس ہیلپ لائن کا نمبر 011 23 236374 ہے۔ اس کے علاوہ ، یو جی سی کی میل کوویڈ -19 ہیلپ ڈاٹ یوجی سی@ جی میل پر بھی شکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس کی ویب سائٹ پر بھی شکایت درج کی جاسکتی
ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یو جی سی نے امتحانات ، نئے سیشنز کے آغاز اور یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کے بارے میں 29 اپریل کو ایک سرکلر جاری کیا تھا اور کیلنڈر جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ ، یو جی سی نے ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی تھی جو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کے حل کے لئے کام کرے گی۔ سرکلر میں شکایت سیل کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
اہم بات یہ ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، یونیورسٹی نے کالجوں میں کلاس بند کردی ہیں اور طلبا اپنی تعلیم اور امتحانات سے پریشان ہیں۔ ان کی تشویش کے پیش نظر حکومت نے یہ سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اس سمت میں اقدامات کررہی ہے۔