the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

ضلع یادادری بھونگیر میں ٹی ایس پی ایس سی کے گروپ ون کا ابتدائی امتحان پر امن رہا۔دوران امتحان کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔صاف وشفاف اور پر امن طریقے سے امتحان کے انعقاد کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہرممکنہ اقدامات روبہ عمل لائے گئے۔محکمہ پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے۔تمام امتحانی مراکز پر پولیس پیکٹ کو تعینات کیا گیا تھا۔اور دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا۔اسی طرح دوران امتحان تمام زیراکس سنٹرس کو بند کیا گیا تھا۔گروپ ون امتحان کیلئے ضلع میں 13 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس میں 3644 کے منجملہ 2921 امیدواروں نے امتحان تحریرکیا۔اور 723امیدوار غیر حاضر رہے۔تاخیر سے پہنچنے پر



امیدواروں کو امتحان میں حاضر ہونے نہیں دیا گیا۔کئی جگہوں پر تاخیر سے پہنچنے والے امیدوار وہاں پر موجود پولیس عہدیداروں سے الجھ پڑے اور امتحان میں شرکت کی درخواست کی لیکن ایک منٹ کی تاخیر پر امتحان میں داخلے سے ممنوع ہونے کی وجہہ سے کسی کو بھی امتحان میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔جس کی وجہہ سے کئی امیدوار واپس لوٹ گئے۔ضلع کلکٹر پمیلاستپتی نے بھونگیر میں موجود ایس ایل این ایس ڈگری کالج وجاگرتی ڈگری کالج میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی امور کا جائزہ لیا۔اسی طرح ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری نے بھی شہر کے مختلف امتحانی مراکز جاگرتی کالج،مدرٹریسا اسکول،نوابھارت کالج کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی امور ،امیدواروں کی حاضری،بائیومیٹرک سسٹم کا معائنہ کیا۔اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی۔بھونگیر اے سی پی وینکٹ ریڈی کی قیادت میں محکمہ پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات روبہ عمل لائے گئے
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.