نئی دہلی ،25اگست(ایجنسی) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں غیر ملکی زبانوں میں عربی، فارسی، چینی، ترکی، تائی وانی اور لاطینی امریکی وغیرہ زبانیں پہلے ہی سے پڑھائی جاتی ہیں اور کوریائی زبان ایک نیا اضافہ ہے۔
text-align:="" start;"="">یہ بات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے آج کورین زبان و ادب کے کورس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ کوریائی زبان کے کورس کی کامیابی اس بات کو دیکھتے ہوئے طے ہے کہ اس سرٹیفکیٹ کورس کی 30 نشستوں کے لئے 400 درخواستین پہلے ہی آ چکی ہیں۔