حیدرآباد 30جون(یواین آئی)تلنگانہ کی وزیرتعلیم پی۔ سبیتا اندراریڈی نے آج دسویں جماعت کے امتحانات 2022 کے نتائج جاری کردئیے۔
ان امتحانات میں ریاست بھر کے 5,03,579 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔
لڑکیوں نے ایک
بار پھر نتائج میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2,48,146 لڑکیوں میں سے 92.45 فیصد نے امتحان پاس کیا جب کہ 2,55,433 لڑکوں نے امتحان دیا اور 87.61 فیصد کامیاب ہوئے۔
ایس ایس سی پبلک ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات یکم سے 10 اگست تک منعقد ہوں گے۔