حیدرآباد/14فروری(ایجنسی) تلنگانہ حکومت نے آئندہ تعلیمی سال سے ریاست کے تمام اسکولس او رجونیر کالجس میں لازمی مضمون تلگو پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حال ہی میں ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد میں ہوئی عالمی تلگو کانفرنس کے موقع پر اس بات کے اشارے دیئے گئے تھے کہ حکومت اسکولس کے ساتھ ساتھ جونیر کالجس میں بھی تلگو کو لازمی بنانے کے اقداما ت کر رہی ہے۔ اس قد م پر
اساتذہ اور والدین میں ملاجلا ردعمل دیکھا جارہا ہے۔
اساتذہ نے حکومت کے فیصلہ کا استقبال کیا ہے تاہم ان کا ماننا ہے کہ اس کو مرحلہ وار انداز میں متعارف کرنے کی ضرورت ہے تاہم بعض والدین جو غیر تلگو داں ہیں،نے کہاکہ انٹرمیڈیٹ کی سطح تک تلگو کو لازمی نہ بنایا جائے۔