the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اعتماد:

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) نے منگل کے روز انٹر اول اور دوسرے سال کے نتائج کا اعلان کیا۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ٹاپ کرنے والوں میں سے، ارم مہر جو کہ حیدرآباد کے ٹولی چوکی برانچ کے سینٹ جوزف جونیئر کالج کی طالبہ ہے، انہوں نے 1000 میں سے 992 نمبر حاصل کرکے اپنا مقام بنایا ہے۔ اس ناقابل یقین کامیابی نے اسے تلنگانہ کی انٹرمیڈیٹ ٹاپرز میں سے ایک بنا دیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ارم اپنے تعلیمی کیرئیر میں چمکی ہو۔ پچھلے سال بھی وہ تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ سال اول امتحان میں 470 میں سے 467 نمبر حاصل کر کے ٹاپر بن گئی تھیں۔

ارم نے ریاضی IA، IIA، IB، IIB، فزکس (پہلا اور



دوسرا سال) اور کیمسٹری (سال اول) میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

ان کے علاوہ، اسی کالج کی ایک اور امیدوار، فاطمہ زہرا، جو ایک بائی پی سی کی طالبہ ہیں، انہوں نے 440 میں سے 434 نمبر حاصل کیے اور وہ تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان میں ٹاپرس میں سے ایک بن گئیں۔

TSBIE کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کل 948153 طلباء نے 1473 مراکز پر امتحان میں شرکت کی۔ ان طلباء میں سے 482675 سال اول کے اور 465478 دوسرے سال کے تھے۔

سال اول کے امتحان میں کل 297741 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ سال دوم کے امتحان میں 295550 طلبہ کامیاب ہوئے۔

تلنگانہ کی انٹرمیڈیٹ ٹاپر ارم مہر اور فاطمہ زہرا کی ناقابل یقین کامیابیاں تمام طلباء کے لیے ایک تحریک ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.