حیدر آباد 14 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی ملو بھٹی وکر امار کانے بے روز گاروں کیلئے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی 6 ہزار ملازمتوں کو میگا ڈی ایس سی سے پر کیا جائے گا۔
انہوں نے ریاست کے ہاسٹلس کی صورتحال کا جائزہ لینے
اور تفصیلات حاصل کرنے کیلئے منعقدہ ایک روزہ پروگرام کے حصہ کے طور پر کھم ضلع کے مدھیرا، بوناکل میں ویلفیر گرو کل اسکول کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی 6 ہزار عہدوں کو پُر کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔