حیدرآباد، 11اگست (یواین آئی)تلنگانہ ریاستی اکیڈیمی کی جانب سے18اگست کو منعقد ہونے والے پہلے قومی وبینار کے بروشر کا رسم اجراء ڈاکٹرمحمدرحیم الدین انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس قومی ویبنار کا موضوع ”عصرحاضر میں اُردوزبان وادب
کا فروغ: مسائل اورامکانات“رکھاگیا ہے۔
صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی مولانا رحیم الدین انصاری نے کہاکہ کورونا وباء کی وجہ سے آج ساری دنیا تھم سی گئی ہے اوراس کا اثر ادبی سرگرمیوں پربھی پڑا ہے لیکن اس کمی کوانٹرنیٹ کے ذریعہ دورکیا جاسکتا ہے۔