حیدرآباد،4 نومبر (ذرائع) تلنگانہ میں ٹیٹ (ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ) کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیاہے۔درخواستیں 5 نومبر سے 20 نومبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ آن لائن کمپیوٹر بیسڈ امتحان یکم تا 20 جنوری 2025 تک منعقد کیا جائے گا۔
حکومت نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ہر سال دو بار ٹیٹ کا امتحان لیا جائے گا۔ اس سال 20 مئی سے 2 جون تک آن لائن امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ٹیٹ پیپر-1 کے لیے ڈی ایڈ اور پیپر-2 کے
لیے بی ایڈ مکمل کرنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔ اسکول اسسٹنٹ کے طور پر ترقی حاصل کرنے کے لیے ٹیٹ کی اہلیت ضروری سمجھی جا رہی ہے
ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن، تلنگانہ، ای وی نرسمہا ریڈی نے پیر کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ (https://schooledu.telangana.gov.in) سے آن لائن درخواستوں تک رسائی حاصل کرنا شروع کر سکتے ہیں اور ٹیٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔