حیدرآباد، 19 ڈسمبر(ذرائع) بورڈآف سکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی (سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ) 2025 مارچ کے امتحانات کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا ہے۔ امتحانات ایس ایس سی، او ایس ایس سی، اور پیشہ ورانہ کورسز کا احاطہ کریں گے۔
شیڈول
کے مطابق امتحانات 21 مارچ 2025 کو شروع ہوں گے اور 4 اپریل 2025 کو اختتام پذیر ہوں گے۔
امتحانات صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے اور 12:30 بجے تک جاری رہیں گے۔ تمام امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں وقت پر پہنچنے کو یقینی بنائیں۔