حیدرآباد،10 مارچ(ذرائع) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی) نے پیر کے روز 21 تا 27 اکتوبر 2024 کو منعقدہ گروپ-1 کے مین امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے حاصل کردہ پیپر وائس نمبر
جاری کردیئے۔
پیر کو کمیشن کی خصوصی میٹنگ کے بعد ٹی جی پی ایس سی کے چیئرمین بررا وینکٹیشم کے ذریعہ جاری کردہ نشانات 16 مارچ تک ٹی جی پی ایس سی کی ویب سائٹ www.tspsc.gov.in پر انفرادی امیدوار کے لاگ ان میں دستیاب ہیں۔