حیدرآباد۔ 27مارچ (یو این آئی)کورونا وبا کی روک تھام کے لئے اسکولس کو بند کرنے کے خلاف پرائیویٹ اسکولس کے مالکین اور اساتذہ نے تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں احتجاج کیاجنہوں نے الزام لگایا کہ شراب خانوں،شاپنگ مالس اورسنیما گھروں کو
بند نہیں کیاگیا ہے اور صرف اسکولس کو ہی کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بند کیاگیا ہے جو نامناسب ہے۔
اسکولس کے مالکین اور اساتذہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کرحکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اسکولس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔