حیدر آباد 29 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی سرحدی علاقوں میں پر امن ماحول قائم رکھنے اور قبائلی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے آپریشن کگار کو فوری طور پر بند کرنے مرکز سے تلنگانہ کی وزیر قبائلی فلاح
و بہبود انسو یا سیتکا نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا مقصد صرف امن قائم کرنا ہونا چاہیے۔
بھارت بچاؤ تنظیم کے نمائندوں نے آج حیدر آباد میں وزیر سے ملاقات کر کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی۔