حیدرآباد، 4 ستمبر (ذرائع) آر پی چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ بروز منگل 5 اکتوبر، نامپلی کے ریڈ روز پیلس فنکشن ہال میں روزگار میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
تقریبا 20 سے زائد کمپنیاں نوکریاں دینے کے لیے آگے آئی ہیں۔
روزگار میلہ 5 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔
تجربہ کار اور فریشرس امیدوار بھی روزگار میلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔
کچھ دن پہلے حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے امیرپیٹ میں کاما سنگھم فنکشن ہال میں جاب میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اس جاب میلے سے 2 ہزار سے زائد امیدواروں کو نوکریاں ملی، اور اس میلے تقریبا 5،000 ہزار بے روزگار نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔