: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 9 مئی (یو این آئی ) تلنگانہ انٹر میڈیٹ کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔ ریاستی وزیر تعلیم سیتا اندر ریڈی نے سال اول اور دوم کے نتائج نامپلی میں واقع انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتر میں جاری کئے۔ اس سال 15 مارچ سے 5 اپریل تک ریاست میں منعقدہ انٹر امتحانات میں جملہ 47. 9لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔
انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات (آئی پی ای)
کے نتائج کا اعلان 63.49 فیصد کے ساتھ کیا گیا ہے جن میں جنرل اور ووکیشنل طلباء امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر، تلنگانہ سے 4,65,478 دوسرے سال کے انٹرمیڈیٹ طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 2,95,550 پاس ہوئے جن میں سے 1,91,698 طلباء نے 'اے' گریڈ حاصل کیا۔
اسی طرح 4,82,675 سال اول کے جنرل اور ووکیشنل طلباء میں سے 2,97,741 (61.68 فیصد) کامیاب ہوئے۔