حیدرآباد،2 جون(یواین آئی)اسٹوڈنٹس اسلامک ا ٓرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ نے سید عمر جلیل، سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ تلنگانہ کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ حکومت کورونا کی بڑھتی ہوئی شدت اور طلبہ کی جانوں کے تحفظ کو مد
نظر رکھتے ہوئے ریاست کے انٹر سال دوم کے امتحانات کو منسوخ کرے۔
ایس آئی او نے اس سلسلہ میں امتحانات کے متبادل راستوں کو تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایس آئی اونے مطالبہ کیا کہ حکومت آن لائن طرز پر امتحان لیتے ہوئے توجیحی و ذہنی مشق کے سوالات کو ممکن بنایاجائے۔