حیدرآباد، 27 ڈسمبر (ذرائع) انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات (آئی پی ای) اگلے سال 28 فروری سے 18 مارچ 2024 تک منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
ریاستی حکومت نے چہارشنبہ کو تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TS BIE) کے تجویز کردہ شیڈول کو منظوری دے دی۔
ایک دو روز میں تفصیلی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
انٹر کے امتحانات کا آغاز دوسری زبان کے پرچے سے ہوگا – پہلے سال کے طلباء کے لئے I اور اس کے بعد دوسرے دن دوسرے سال کے طلباء کے لئے دوسری زبان کا پرچہ II ہوگا۔ ان کا انعقاد صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کیا جائے گا۔