حیدرآباد21اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلہ میں کلکٹرس اوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس
منعقد کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی 25تاریخ سے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کا آغاز ہوگاجو آئندہ ماہ کی تین تاریخ تک جاری رہیں گے۔
ان امتحانات میں 4.50لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کریں گے۔