حیدرآباد، 31/ اگست (یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں شخصی کلاسس کے آغاز کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکام پر ایک ہفتہ تک روک لگادی
ہے۔
ریاستی حکومت نے یکم ستمبر سے شخصی طورپر کلاسس کے آغاز کا فیصلہ کیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے ایک ہفتہ کے لئے اس پر روک لگادی ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ شخصی کلاسس لازمی نہیں ہیں۔