حیدرآباد6جون(یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود کو چھوڑ کر ریاست بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت نے حکومت کے موقف کو جانتے کے بعد کہا کہ حیدرآباد شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس
لئے گریٹر حیدرآباد کے علاقہ میں امتحانات ملتوی کردیئے جائیں اور سپلیمنٹری امتحانات میں انھیں مواقع فراہم کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلبہ کو ریگولر طور پر کامیابی کا صداقت نامہ دیا جائے۔
اس طرح 8 جون سے حیدرآباد کو چھوڑ کر ریاست بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔