حیدرآباد، 6 ڈسمبر (ذرائع) تلنگانہ حکومت نے 6 دسمبر بروز جمعہ کو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی) کے سابق چیئرمین پروفیسر گھنٹہ چکرپانی کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔
وہ امبیڈکر
یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں ٹی ایس پی سی ایس کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
ریاستی حکومت نے پروفیسر وی بالاکستا ریڈی کو جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو) حیدرآباد کا انچارج وائس چانسلر بھی مقرر کیا ہے۔