حیدرآباد، 22 مارچ (ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، ایگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ 2022، 14، 15، 18، 19 اور 20 جولائی کو منعقد ہوگا۔
جبکہ ایگریکلچر کا داخلہ ٹیسٹ
14 اور 15 جولائی کو شیڈول ہے، انجینئرنگ کے مختلف کورسز میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ 18، 19 اور 20 جولائی کو ہوگا۔ اسی طرح تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ (TS ECET) 2022 جولائی 13 کو منعقد ہوگا۔