حیدر آباد 5 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کو نسل آف ہائیر ایجو کیشن جس نے ڈگری کورس کے نصاب کو بہتر بنانے کے لیے کام شروع کیا ہے ، نصاب کو 20 سے 30 فیصد تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سائنس کے نصاب میں 20 فیصد تبدیلیاں کی
جائیں گی جبکہ آرٹس کے نصاب میں اگلے تعلیمی سال یعنی 2025-26 سے 30 فیصد تبدیلیاں کی جائیں گی۔ آرٹس کورسس میں تبدیلیاں مسابقتی امتحانات جیسے یوپی ایس سی، سیول سروسس اور پبلک سرویس کمیشن کے گروپس کے تقررات کے امتحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جارہی ہیں۔