حیدرآباد،٢١ مارچ (ذرائع) ریاست بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، دسویں کے امتحانات جمعہ سے 4 اپریل تک جاری رہیں گے۔ امتحانات روز صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک امتحانات منعقد ہونگے۔
ریاست کے 11,547 اسکولوں سے تقریباً 5.09 لاکھ طلبہ اس سال
امتحان دے رہے ہیں، دسویں کے امتحان کے لیے 2,650 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 25 طلبہ کے لیے ایک انویجیلیٹر مقرر کرتے ہوئے مجموعی طور پر 28,100 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے،پانچ منٹ تاخیر سے کرنے والے طلبہ کو بھی امتحان میں شرکت کی اجازت دی گئی۔