the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
/26 جنوری2022 کو چارمینار سے مدینہ بلڈنگ منعقد ہوگی
حیدرآباد، یکم/ جنوری۔ 2022۔ (پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ میں اردو دوسری سرکاری زبان کا درجہ رکھتی ہے لیکن اس زبان کے تحفظ کے لئے بھی اداروں کو مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار اُردو گھر مغلپورہ میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء نے کیا۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انجمن طلبا کے کنوینر اعجاز علی قریشی صدر مانو المونی اسوسی ایشن نے کہا کہ مانو المونی اسوسی ایشن تلنگانہ ریاست کی مختلف اردو انجمنوں کے تعاون سے یوم جمہوریہ ہند کی مناسبت سے /26جنوری2022ء کو ایک عظیم الشان عوامی ریالی منعقد کرے گی جس میں اردو انجمنوں کے علاوہ اُردو طلبا اور محبان اردو شرکت کرینگے۔ اجلاس کی صدارت جناب محمد مصطفے علی سروری نے کی انھوں نے کہا کہ اردو کی اس منفرد دوڑ کا اہتمام عوامی شعور بیداری کا ایک اچھا قدم ہے۔ جس سے ایک جانب اردو کے دورے سے کام کرنے والی انجمنوں کو مشترکہ طورپر ایک پلیٹ فارم ملے گا ساتھ ہی حکومت کو اردو زبان سے جڑے مسائل سے واقفیت کروانے کا ایک موقع بھی ملے۔ ڈاکٹر م۔ق سلیم نے اردو کی سرکاری ملازمتوں سے جڑے اردو اساتدہ کو خود احتسابی کی دعوت دی اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔ عبدالرب انصاری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے تحفظ کے لئے اب عملی طورپر جدوجہد



کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اور بھی کو کندھے سے کندھا ملاکر اُٹھ کھرنے ہونا ہے۔ ڈاکٹر ناظم علی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے 31 اضلاع میں اردو بھی سرکاری اسکولوں میں لازمی طورپر پڑھا جانی چائیے صاحبزادہ نواب میر وقار الدین نے تجویز پیش کی کہ ہر فرد کو اردو کی ترقی کے لیے اپنے حصہ کی شمع جلانے کی ضرورت ہے جناب سلیم فاروقی اردو اکیڈیمی جدہ نے اردو دوڑ کے اہتمام کو خوش آئندہ قرار دیا اور اپنی اکیڈیمی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ جناب عبدالباسط ایڈوکیٹ نے بھی محبان اردو سے 26جنوری کی اس منفرد ریالی میں شرکت کی اپیل کی۔ مانو المونی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ آج کے اجلاس میں مخاطب کرنے والوں میں جناب جہانگیر قیاس، جناب عبدالرب انصاری، جناب سید اعجاز، جناب سراج مدنی، ڈاکٹر ناظم علی، پروفیسر عبدالقدوس جناب میر وقار الدین علی خاں، جناب م۔ق۔ سلیم اور دوسر نے مخاطب کیا۔ پروگرام کی کاروائی عبدالقیوم نے چلائی جبکہ محمد ایوب نے شکریہ کے فرائض انجام دئیے۔ مانو المونی اسوسی ایشن کے اس خصوصی اجلاس کے بعد جناب خواجہ فرید الدین صادق کی صدارت میں ایک مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس کی نظامات جناب سہیل عظیم، اس مشاعرہ کوجناب سید مسرور عابدی،جناب شرفی قادری، جناب سید یوسف روش، جناب محبوب خاں اصغر ا،جناب ثناء اللہ انصاری، جناب ظفر فاروقی،جناب ظہور ظہیر آبادی،جناب تشکیل انور رزاقی اس مشاعرے میں حصہ لیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.