بھاگل پور, 16 جنوری (یواین آئی) ریاست کے کسانوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لئے بہارزرعی یونیورسٹی کے افسر اور سائنسدانوں کی ٹیم ان کے گھر جاکر ان کے کھیتی کے مسائل سے روبرو ہوگی۔
بہارزرعی یونیورسٹی سبور کے انچارج وائس جانسلر ڈاکٹر آرکے سہانے نے ہفتہ کو
صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ کسانوں کے کھیتی باڑی سے متعلق عام اور سنگین مسائل کے حل کے لئے مذکورہ ٹیم کے ذریعہ تحقیق کی جائے گی اور پھر اس کی پوری معلومات کسانوں کودی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے تعاون سے بھاگل پور سمیت بہارکی سرزمین پراورسینک فری فصل لگے گی۔