the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 21 مارچ (یو این آئی) مرکزی حکومت نے کورونا کے پیش نظر کالج اوریونیورسٹی کے اساتذہ کو 31 مارچ تک گھر سے ہی کام کرنے اور اسکول اور کالج کے طلبہ کو آن لائن پڑھنے کی اپیل کی ہے اور اس ہوسٹل میں رہنے والے طلبہ بالخصوص غیر ملکی طلبہ جو ہوسٹل میں مقیم ہیں‘ انھیں وہیں ٹھہرنے کی ہدایت دی ہے۔
انسانی وسائل کی وزارت کے سکریٹری امت کھرے نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن ، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی، مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ(سی بی ایس ای)، نیشنل اوپن اسکول اور دیگر تدریسی اداروں کو خط لکھ کر اپیل کی ہے۔
مسٹر کھرے نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا کے پیش نظر اسکول اور کالجوں کو 31 ما رچ تک بند کر دیا گیا ہے لہٰذا کالج کے اساتذہ سے اپیل کی



جاتی ہے کہ وہ طلبہ کو آن لائن پڑھائیں اور کاپیاں گھر پر ہی چیک کریں۔ گھر پر تحقیقی کام کریں‘ مضامین وغیرہ لکھیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ(این سی ای آر ٹی)، مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) اور نیشنل نالج اوپن فنڈ نے ڈیجیٹل متن مواد کو بڑی تعداد میں تیار کیا ہے اور وہ گوگل پلےاسٹور اور ان اداروں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں لہذا طلبہ ان کو ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھ سکتے ہیں۔
خط کے مطابق دیکشا اور ای پاٹھشالہ اور دیگر پورٹلز پر کئی ویڈیو اور آڈیو اور ای-اسباق مواد دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تعلیمی چینل بھی ہے ‘جن سے طالب علم 24 گھنٹے پڑھ سکتے ہیں۔ کالج کے اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان چھٹیوں میں اگلے سیمسٹر کے لیے میٹیریل اور نئے طرح کے سوال خط بھی تیار کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.