the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
چوبیس 24 ٹیچرس  کا قرعہ کے ذریعہ عمرہ کے لئے انتخاب۔ 156 ٹیچرس کو اعلی کارکردگی پر ایوارڈس
حیدرآباد۔5 سپٹمبر (پریس ریلیز) اساتذہ ہمارے معاشرہ میں سب سے قابل عزت و احترام ہوتےہیں۔ یوم اساتذہ پر، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی  نے" I am a Teacher by Choice میں نے اپنی پسند سے پیشہ تدریس کو منتخب کیا" کے  تھیم  پر ایک شاندار پروگرام کے انعقاد کے ذریعہ اس بات کا پیغام دیا کہ اس ادارہ میں اساتذہ کے  لگن کی کتنی  قدر  کی جاتی ہے۔ اس موقع پر اساتذہ کی  خدمات کوتسلیم  کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا گیااور ان کے  لئے نہ صرف   ایوارڈس   بلکہ 25  اساتذہ کو عمرہ یا بیرونی سفر کا تحفہ بھی دیا گیا ۔
یوم اساتذہ کے موقع پر یہ تقریب ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے میٹرو کنونشن ہال میں منعقد کیا گیا۔ جس میں سب سے پہلے ان کی یہاں آمد پرٹیچرس کو پھول برساتے ہوئے ان کا استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن کے ڈائرکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر سید حمید نے ٹیچرس کو حلف دلایا کہ وہ اپنے طلبہ کی فلاح کا بھر پور خیال رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں ۔تقریب میں سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم نے کہا کہ اس سال کے  Teachers at the heart of recovery   کے تھیم کے تحت پوری دنیا میں  منایا جارہا ہے۔   انہوں نےگذشتہ سال ایم ایس کی  شاندارتعلیمی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کامیابیوں میں اساتذہ نے اپنا بھر پور رول ادا کیا۔
منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمارے ٹیچرس اپنے تمام پریشانیوں کو پش پست ڈال کر روزآنہ جس طرح جوش اور ولولے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے طلبہ کو تدریس فراہم کرتے ہیں وہ ان کےاس جذبہ سلام کو پیش کرتے ہیں۔ اس تقریب میں حضرت مولانا محمد بن عبدالرحیم بانعیم  ، وائس پریسیڈنٹ مجلس علمیہ (تلنگانہ و آندھرا) نے  اپنے خطاب میں کہا کہ استاد کا کام صرف تعلیم دینا ہی نہیں بلکہ ماں باپ جیسی محبت و شفقت  فراہم کرنےکے ساتھ اس کو اپنی اولاد کے



جیسا سمجھنا چاہئے۔
اس موقع پر وائس چیرپرسن نزہت صوفی خان نے کہا کہ ان کے لئے ٹیچرس ڈے محض ایک تقریب کا نام نہیں ہے۔  بلکہ وہ اس موقع پر  انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج پیش کرتے ہیں  کیونکہ وہ یہی افراد ہیں جو اپنے طلبہ کے ذہنوں کی نشونما کرتے ہوئے اپنے ملک  اور قوم کا مستقبل سنوارتے ہیں،  اپنی منفرد صلاحیتوں کے ذریعہ یہ سماج میں جس طرح تبدیلی لاتے ہیں اس وجہ سے وہ ہماری جانب سے انتہائی احترام  کے مستحق ہیں۔
تقریب میں چیرمین محمد لطیف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ٹیچرس ہمارا مستقبل ہے۔ مجھے یقین کہ ہمارے ٹیچرس  تبدیلی لائیں گے۔ ہمارے ٹیچرس اگلی نسلوں  میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس کے قیام کے بعد ایک خواب دیکھا گیا تھا کہ اس ادارہ کے تحت  100  انسٹی تیوشنس قائم کئے جائیں گے جسے الحمداللہ ایم ایس نے حقیقت میں تبدیل کیا۔  انہوں نے چندرائن 3  کے حوالے سے اس عزم  کا اظہار کیا کہ انشا اللہ ایم ایس کے طلبہ چاند تک اپنی رسائی حاصل کریں گے۔
چیرمین محمد لطیف خان کی تقریر کے بعد اساتذہ کو  156 ٹیچرس کو اعلی کارکردگی پر ایوارڈس سے نوازا گیا۔ اس کے بعد قرعہ کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 ٹیچرس کو منتخب کیا گیا۔ جس میں 24  ٹیچرس کو عمرہ کے لئے اور ایک ٹیچر کو بیرون ملک سفر کے لئے منتخب کیا گیا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے دو سالوں سے لگاتار ٹیچرس ڈے کے موقع پر اپنےاساتذہ کو عمرہ یا بیرونی ملک سفر پر روانہ کرنے کا تحفہ دیا ہے۔ سال گذشتہ ایم ایس کے 23  اساتذہ کو معہ محرم عمرہ اور تین غیر مسلم اساتذہ معہ محرم کو دبئی کے لئے بھیجا گیا تھا۔

اس موقع پر تھلسیمیا سکل سوسائٹی کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں  ایم ایس کے اساتذہ نے اپنے خون کا عطیہ دیا ۔ جونیئر ڈائرکٹرس محمد اویس خان اور محمد الیاس خان  نے تقریب کی نظامت کی۔ تقریب میں مکہ مکرمہ میں مقیم معروف شخصیت اکبر جگتیالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.