the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،3 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 5 فروری سے شروع ہونے والے گریجویٹ انجینئرنگ اہلیتی ٹسٹ-2022 (جی اے ٹی) کو ملتوی کرنے کی درخواست کو جمعرات کے روز مسترد کر دیا درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ امتحان کو ملتوی کرنے سے انتشار اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگی جس سے تیاریوں میں مصروف اسٹوڈنٹس کے مستقبل پر برا اثر پڑے گا۔
عرضی میں کووڈ-19 کی تیسری لہر کے پیش نظر امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سپریم



کورٹ نے آج درخواست گزار امیدوار طلباء کی جانب سے وکیل پلبھ مونگیا کی جلد سماعت کی عرضی کو مسترد کردیا۔
اس بار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( آئی آئی ٹی) کھڑگ پور امتحان منعقد کر رہا ہے۔ اس امتحان کے لیے امتحانی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس این۔ وی رمن نے بدھ کو 'خصوصی تذکرہ' کے دوران ایڈوکیٹ مونگیا نے کئی امیدواروں کی عرضی پر جسٹس وی رمن کی سربراہی والی تین رکنی بنچ کے سامنے تیزی سے سماعت کرنے کی مانگ کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.