نئی دہلی/23فروری(ایجنسی) سپریم کورٹ نے آج ان طالب علموں کی عرضی مسترد کردی جو چاہتے تھے کہ عدالت عظمی 2018 کے نیشنل الیجی بلیٹی اینڈ انٹرینس ٹسٹ (نیٹ) میں ان کا حصہ لینے کے حق میں ہدایت جاری کرے۔
text-align:="" start;"="">جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی والی ایک ڈویژن بنچ نے سی بی ایس ای کے اس فیصلے میں مداخلت سے انکار کردیا جس کے تحت 2018 کے نیٹ امتحانات میں عام زمرے کے طلب علموں کے لئے عمر کی بالائی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
عدالت نے طلبا کی عرضی کو ناقابل اعتنا قرار دیا۔