نئی دہلی ، 17 جون (یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری امتحان (سی بی ایس ای) نے جمعرات کو بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا ایک فارمولہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا جسے اس نے اسے قبول کرلیا۔
سی بی ایس ای نے جسٹس اے۔ ایم کھانولکر اور جسٹس دنیش مہیشوری پر مشتمل ڈویژن بنچ کو امتحانی نتائج کے لئے ایک فارمولہ پیش کیا گیا جس کے تحت دسویں اور گیارہویں میں حاصل کردہ نمبروں کو بھی بارہویں کے نتائج کے لئے غور کیا جائے
گا۔
سی بی ایس ای نے بتایا کہ کلاس 12 ویں کے لئے یونٹ ٹیسٹ / مڈ ٹرم / پری بورڈ امتحان کی بنیاد پر 40 فیصد نمبروں کا اندازہ کیا جائے گا جبکہ نمبروں کا 30 فیصد ویٹیج11 ویں اور مرکزی پانچ مضامین کے آخری امتحان کے تھیوری کمپنونینٹ پر مبنی ہوگا۔ کلاس 10 نمبرات میں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین مضامین کی اوسط کی بنیاد پر 30 فیصد ویٹیج رکھے گا۔
عدالت نے یہ فارمولہ قبول کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ 30 جولائی تک نتائج کا اعلان کردیا جائے۔