بارہ طلبہ نے حاصل کیا 10/10 سی جی پی اے ۔ پرفیکٹ 10/10 سی جی پی اے اسکور کرنے والے طلبہ کے لئے 25 ہزار روپیے پر مشتمل جی آر کے اسکالر شپ ایوارڈ کا اعلان
حیدرآباد ۔ 10 مئی ( پریس نوٹ) ایک دن پہلے انٹرمیڈیٹ اور پھر ایس ایس سی ،ایم ایس کے تعلیمی اداروں کی شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج جاری دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد ایم ایس کریٹیو اسکول کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 96 فیصد رہا ۔
12 طلبہ نے پرفکٹ 10/10 سی جی پی اے اسکور کئے۔ اس طرح 31 طلبہ نے 9.8 ، 66 طلبہ نے 9.7 ،
67 طلبہ نے 9.6 ، 83 طلبہ نے 9.5، 85 طلبہ نے 9.4، 120طلبہ نے 9.3 ، 161 طلبہ نے 9.2 ، 198
طلبہ9.0 سی جی پی اے اسکور کیا ۔
ایم ایس لگاتار 13 سال سے ایس ایس سی میں پرفیکٹ 10/10 کے حصول کا ریکارڈ قائم کرتا آ رہا ہے ۔
ایس ایس سی میں ایم ایس کے طلبہ کی شاندار کامیابی پر ادارہ کے چیئر مین محمد لطیف خان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے 10/10 سی جی پی اے حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے جی آر کے اسکالر شپ ایوارڈ کا اعلان کیا یہ ایوارڈ گزشتہ 23 سال ایس ایس میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو دیا جاتا ہے . جی آر کے اسکالر شپ ایوارڈ 25 ہزار روپئے اور توصیف نامہ پر مشتمل ہوتا ہے ۔
اس موقع پر محمد لطیف خان نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔