نئی دہلی،11ستمبر(ایجنسی) قومی دارالحکومت خطہ میں ایک اسکولی طالب علم کی بے رحمی سے قتل اور ایک بچی کے ساتھ عصمت دری کے مدنظر انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت اسکولوں میں سیکورٹی کے متعلق سخت ہدایات جاری کرے گی۔
انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں سات سال کے ایک طالب علم پردیومن کی بے رحمی سے
قتل اور ایک دیگر اسکول میں ایک بچی کے ساتھ عصمت دری کے واقعہ پر آج سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکولوں کی سیکورٹی کے متعلق سخت ہدایت جاری کرنے کی بات کہی ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے اسکولوں میں بچوں کے ساتھ آئے دن ہونے والے ایسے واقعات کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ جو جرائم ہوئے ہیں وہ انتہائی گھناونے ہیں اور اس سے انہیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔