سری نگر، 23فروری(یو این آئی) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے وگیان پرسار اور سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے اشتراک سے کشمیر یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ دسویں قومی اردو سائنس کانگریس میں اس بات پر زور دیا گیاکہ مختلف طریقوں اور مختلف میڈیا کے ذریعہ اردو زبان میں سائنسی موضوعات کو
مقبول بنانے کے لئے ہمہ گیر اقدامات کئے جائیں۔
سائنسی علوم کے عام فہم اردو تراجم کے علاوہ اردو اخبارات، روایتی میڈیا اور نئے میڈیا میں سائنس کوریج میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دسویں اردو سائنس کانگریس میں اردو کتب و رسائل اور اخبارات کے لئے بھی ایک اجلاس رکھا گیا۔