: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
یادگیر:کرناٹک یادگیر ضلع کے دو ٹیچرس نکہت شیخ اور نورجہاں بیگم کو ریاستی سطح کا فاطمہ شیخ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا، کرنا ٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن بنگلور کی جانب سے کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع شاخ چتلدرگہ کے اشتراک سے 23 جنوری بروز منگل صبح دس بجے تارا سورنگا مندر چتلدرگہ میں ریاستی سطح کے اردو پرائمری اسکولس کے اساتذہ کیلئے کارگاہ اور فاطمہ شیخ بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں یادگیر کا سب سے قدیم سرکاری تعلیمی اداره سرکاری اردو سنٹرل پرائمری اسکول (سی پی یس) یادگیر کی معلمہ نکہت شیخ اور نورجہاں بیگم معلمہ سرکاری اردو دربار اسکول شوراپور ضلع یادگیر کو محمد جبار یم ایل سی، چتلدرگہ ضلع انچارج وزیر ڈی سدھاکر ، ٹی رگھ مورتی یم ایل اے، بی انجینیا سابق ریاستی وزیر، بی یس چندر پا سابق ایم پی ، چتلدرگہ کانگریس ضلع صدر یم کے تاج پیر، چتلدرگہ ضلع وقف کمیٹی صدر اقبال حسین
، اور دیگر معززین کی موجودگی میں کرناٹک پرائمیری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن منسٹر مدھو بنگارپا کے ہاتھوں کرنا ٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کا ریاستی سطح کا شیخ فاطمہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔ اس موقع پر محمد عارف تماپوری ہیڈ ماسٹر سرکاری اردو اسکول گاندھی چوک شاہ پور ضلع یادگیر، محمد مشتاق احمد ہیڈ ماسٹر سرکاری اردو سی پی یس اسکول یادگیر، محمد ذاکر حسین معلم جیورگی تعلقہ ضلع گلبرگہ ،اختر بیگم معلمہ، روبینہ سلطانہ معلمہ، بدر النساء معلمہ، سمیترا معلمہ اور دیگر بھی موجود رہے، نکہت شیخ معلمہ سرکاری اردو اسکول گاندھی چوک شاہ پور ضلع یادگیر ہیڈ ماسٹر محمد عارف تما پوری کی اہلیہ ہیں جبکہ نورجہاں بیگم معلمہ سرکاری اردو اسکول جیورگی تعلقہ ضلع گلبرگہ کے معلم ذاکر حسین کی اہلیہ ہیں، یادگیر کے دو اردو اساتذہ کو ریاستی سطح کا فاطمہ شیخ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل ہونے پر ضلع کے اُردو حلقوں بلخصوص اساتذہ برادری میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے،