: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) امریکی سفارت خانہ سے تین زبانوں میں شائع ہونے والے جریدے اسپَین نے اشاعت کی ۶ دہائیاں مکمل کرلی ہیں جریدہ کی مسلسل اور کامیاب اشاعت کے ۶۵ برس مکمل ہونے والے ہیں اسپَین کی اشاعت نومبر ۱۹۶۰ء میں نئی دہلی کے امریکی سفارت خانہ سے شروع ہوئی اس میں امریکہ ہند تعلقات کے علاوہ امریکی تاریخ امریکی ثقافت، امریکی طرز زندگی کے ساتھ امریکی حکومت کی پالیسی، تعلیم ، تجارت ، صحت ، ماحولیات
، تارکین وطن، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاع ، انسانی حقوق، کاروباری پیشہ وری وغیرہ سے متعلق مضامین شامل ہوتے ہیں رسالہ اسپَین کا ایک اور امتیاز یہ ہے کہ دنیا کے کسی اور امریکی سفارت خانہ سے ایسا کوئی رسالہ اس قدر طویل مدت تک شائع نہیں ہوا۔
اردو اور ہندی میں اس کی اشاعت کا آغاز ۲۰۰۳ میں ہوا۔ اور مارچ اپریل میں دونوں زبانوں میں اسپین کا پہلا شمارہ منظر عام پر آیا۔ اب تک اردو اسپیکین نے اپنی اشاعت کے ۲۲ برس مکمل کر لیے ہیں۔