the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
امتحانی مراکز پر  ٹسٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت
حیدرآباد۔26جولائی۔پریس ریلیز۔
ایم ایس  ایجوکیشن اکیڈیمی پچھلے سات سالوں سے  ملت کے ہونہار اور لائق طلباء کو  ایم ایس آئی اےایس اکیڈیمی کے  تحت سول سروسز کی مفت کوچنگ (مع قیام و طام)مہیا کرا رہی ہے۔ اس کوچنگ  کی اگلی بیچ کے لئے لائق اور مستحق طلباء کے انتخاب کےلئے  پورے ملک کے طول و عرض میں   ایک انٹرنس  ٹسٹ بروز اتوار 28 جولائی   کو منعقد کیا جا رہا  ہے۔اس  ٹسٹ کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرایا جا سکتا  ہے۔
www.mseducationacademy.in
واضح ہو کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں کوچنگ حاصل کرنےوالے ملت کےچار  نوجوان اب تک سول سروسز آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور آئی آر ایس میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں  اوراعلیٰ مناصب پر فائز ہو کر ملک و ملت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر  انور احمد نے   گریجویٹ نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس انٹرنس امتحان میں



شرکت کریں ۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا انٹرنس امتحان 28جولائی بروز اتوار دوپہر دو بجے سے پانچ بجے تک ، ملک  کی  24 ریاستوں میں قائم 90 مراکز پر منعقد ہوگا۔
حیدرآباد میں  یہ انٹرنس ٹسٹ تین مراکز ایم ایس جونئر کالج شاہ علی بنڈہ ،  ایم ایس جونئر   کا  لج ملک پیٹ اور ایم ایس جونئر  کالج ماں صاحب ٹینک پر منعقد ہوگا۔جبکہ حیدرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ میں 8 مراکز
 عادل آباد(کریسنٹ جونئر کالج) ،بودھن(کریسنٹ ہائی اسکول) ،کریمنگر (ایم ایس   کرئٹیو اسکول)،محبوب نگر (ایم ایس کرئٹیو کڈس)،نرمل(نوبل ہائی اسکول)،نظام آباد(گوتمی ڈگری کالج)، سداسیوپیٹ(ایم ایس کرئٹیوکڈس)اورورنگل (منہاج ہائی اسکول) پر ٹسٹ کے  انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایسے طلباء جو کسی وجہ سے اس انٹرنس ٹسٹ کے لئے رجسٹریشن نہ کروا سکے ہوں وہ 28 جولائی کو اپنے کسی شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی امتحان گاہ پر  ایک گھنٹہ  پہلےپہنچ کر  وہیں اپنا  رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر9154143322پر رابطہ قائم کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.