نئی دہلی، 10 مئی (ایجنسی) سپریم کورٹ نے اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSCایس ایس سی) 2017 کے امتحان میں شامل لاکھوں طالب علموں کو جمعرات کو بڑی راحت دیتے ہوئے نتائج کے اعلان پر پابندی ختم کردی ہے۔
عدالت نے تاہم واضح کیا
کہ تقرریاں عدالت کے آخری فیصلے پر منحصرہوگی۔
عدالت نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے منعقد کئے جانے والے امتحانات کے عمل کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کی تجویز کے لئے سات رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔