the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ایم ایس آئی اے ایس کے چار سابق طلباء اور اب سیول سرویسز آفسرس نے اپنے تجربات سے واقف کروایا

حیدرآباد، 21 جولائی، 2024: (پریس نوٹ) منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کرمل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر حیدرآباد میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد باوقار سیول سرویسز  کے ا متحان میں  نوجوانوں کو شرکت  اور اس میں کامیابی کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنا ہے۔ اس تقریب میں ایم ایس آئی اے ایس کے کامیاب  سابق طلباء  نے  اپنے  یو پی  ایس سی امتحان کےتجربات پیش کئے  جو، اب بطورIAS، IPS، اور IRS افسر  اپنی خدمات انجام دے رہےہیں۔

اس  موقع پر خطابات کے سلسلہ کا آغازفیضان احمد سے ہوا، جو 2020 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں، اور اس وقت نرمل ضلع، تلنگانہ کے ایڈیشنل کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے سابق طالب علم، فیضان نے  خود  کی صلاحیتوں پرشک جیسی کمزوری   پر قابو پانے اور  اپنی انجنیر ینگ کی تعلیم  کے دوران    یو پی ایس سی کےاپنے ہدف طے کرنے کی اور اسے پائے تکمیل تک پہنچانے کے اپنے سفر سے واقف کروایا۔ انہوں  نےیو پی ایس سی کے خواہشمند طلبا ءسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے اپنے ابتدآ ئی  سفر میں ہی   اپنا ہدف  طئے کرلیں ۔  انہوں نے یو پی ایس سی کے خواب کی تکمیل میں محنت اور استقامت کی اہمیت پر زور دیا۔

محمد حارث سمیر، 2020 بیچ کے آئی اے ایس افسر اور محکمہ خزانہ، حکومت کرناٹک میں ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر، جو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے سابق طالب علم بھی ہیں،  اس موقع پر انہوں نے  اس تقریب  میں اسٹیج  پرموجود  تین افسران کی یو پی ایس میں کامیابی کو اجاگر کیا جن کا تعلق کرناٹک کے ایک پسماندہ ضلع بیدر سے ہیں، یہ ثابت کرتے ہوئے کہ پس منظر، کامیابی کو محدود نہیں کرتا۔

 

 

محمد عاصم مجتبیٰ،  2023کےایک آئی پی ایس افسر اور ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے سابق طالب علم نے اردو   شاعری  کےحوالوں سےبھری تقریر کی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ منصوبہ بندی کریں، صبر سے کام لیں اور ناکامی سے خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے والدین کو بھی ایک پیغام  دیا، جس میں انہیں اپنے بچوں کے کیریئر کے انتخاب کا احترام کرنے کی ترغیب دی۔

محمد برہان زماں، 2023 کےایک IRS افسر(محکمہ دفاع) اور ایم ایس  آئی اے ایس اکیڈیمی کے سابق طالب علم نے تیسری کوشش میں UPSC امتحان میں کامیاب ہونے سے پہلے دو بار ناکام ہونے کے اپنے تجربے سے واقف کروایا۔ انہوں نے  سیول سرویسز میں کامیابی کو کسی امیدوار کی انفرادی نہیں بلکہ ان کے سارے  خاندان اور اساتذہ کی اجتماعی کامیابی  قرار دیا۔  سیول سرویسز کی تیاری کے دوران  جذباتی  تعلق کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوئے کہا کہ  یوپی ایس سی  کی تیاری کا مرحلہ تقریبا  ڈیڑھ سال پر مشتمل ہوتا ہے اس دوران صبر کے ساتھ خاندان کا سپورٹ بہت اہم ہوتا  ہے۔

 ایم ایس  ایجوکیشن اکیڈیمی کی انتظامیہ نے ایم ایس آئی اے ایس کے سابقہ طلباء محمدعاصم مجتبیٰ اور محمد برہان زماں دونوں کو یو پی ایس سی سول سروس کے امتحان میں کامیابیوں پر انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے اور ہر ایک کو ایک جدید ایپل  میک بک لیپ ٹاپ تحفے میں دیا ۔ ان دونوں کی کامیابی میں ان کے والدین کے کردار کو سراہتے ہوئے، ایم ایس انتظامیہ نے حال ہی میں انہیں بطور تحفہ عمرہ کے سفر پر بھیجا ہے۔

ایم ایس  ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی اور چئرمین محمد لطیف خان نے سے خطاب کرتے ہوئے ہدف کے تعین اور مثبت سوچ کی اہمیت پر



روشنی ڈالی۔ انہوں نےمعاشرہ کے طلباء کو سول سروسز کے حصول کے لیے بااختیار بنانے کے اپنے وژن کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ  سال 2036 تک ایم ایس   اپنی  کوششوں سےقوم کو 100 آئی اے ایس افسرس  کا تحفہ  دینے کا عزم رکھتا ہے۔

 اس  تقریب میں مہمان خصوصی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے ابتدائی ہدف کے تعین کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور والدین  سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے خوابوں کی تکمیل کریں۔ انہوں نے اس موقع پر ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر رجسٹرار اردو یونیورسٹی پروفیسر اشتیاق احمد  نے بھی  خطاب کیا۔

 

دہلی سے  تشریف لائےمہمان مقرر پرویز عالم، آئی اے اے ایس، پرنسپل ڈائریکٹر سی اے جی، نے 21 سال کی عمر میں یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے کی اپنی کہانی شیئر کی۔ انہوں نے کامیابی کے کلیدی اجزاء کے طور پر خود اعتمادی، حکمت عملی اور مسلسل محنت پر زور دیا۔ انہوں نے بھی طلباء کی حوصلہ افزائی میں سرپرستوں کے کردار کو اہم قرار دیا۔

 

ایک اور مہمان محمد قمر الدین خان آئی آر ایس افسر ، جن کا تعلق بیدر، کرناٹک سے ہے جو  حیدرآباد میں بطور اسسٹنٹ کمشنر جی ایس ٹی متعین ہیں،  انہوں نے اہداف کے تعین اور انہیں حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت  پر زور د یا۔ انہوں نے سول سروسز میں مسلم کمیونٹی کی کم نمائندگی پر بات کی اوراس کی ایک وجہ حوصلہ کی کمی اور خود پرشک  قرار دیا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی خواہشات کا ساتھ دیں۔

ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر اور ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے سرپرست  اے کے خان  صاحب  نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی  کی کارکردگی کو سراہااور  استقامت کے ساتھ سیول سرویسز کی کوچنگ فراہم کرتے ہوئے کامیابیاں  حاصل کرنےپر مبارکباد دی۔ انہوں نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے وژن اور تعلیم کے ذریعے کمیونٹی کی بہتری کے لیے  انہیں اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے اپنی تقریر  میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے قیام کے پیچھے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مقصد سول سروسز کے خواہشمند  طلباء کو معیاری کوچنگ اور رہنمائی فراہم کر تے ہوئے    سیول سریسز میں اقلیتی طبقہ کا تناسب بڑھانا تھا جو کہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے  کہا کہ اکیڈیمی کے مفت یوپی ایس سی سول سروسز کوچنگ پروگرام کے 8ویں بیچ کے لیے اتوار 28 جولائی 2024 کو پورے ہندوستان میں 90 مراکز پر ایک داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انور احمد نے خواہشمند نوجوانوں  سےاپیل کی کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام منتخب امیدواروں کے لیے مفت رہائش اور بورڈنگ کی سہولیات کے ساتھ مفت کوچنگ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے دلچسپی رکھنے والے طلباء کو [https://mseducationacademy.in/] پر رجسٹر کرنے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر ایم ایس ایم ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین بھی موجود تھے۔

جونیئر ڈائریکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی محمد اویس خان نے معزز مہمانوں، مقررین اور حاضرین  کا خیر مقدم کیاجبکہ ڈائرکٹر ایم ایس آئی اے ایس  اکیڈیمی ڈاکٹر محمد شاہد نے  جلسہ کے اختتام پرسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس طرح اس  پروگرام کا اختتام  یو پی ایس سی سیول سرویسز کے لیے ایک مثبت اور تحریکی پیغام کے ساتھ ہوا، اور اس  میں کامیابی کے حصول کے لئے لگن، محنت ، صحیح رہنمائی  اور والدین   کی بھر پور حمایت  کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.