اُردو یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس پر آن لائن قومی کانفرنس کا انعقاد۔
پروفیسر رحمت اللہ و دیگر کے خطاب
حیدرآباد، 25 مئی (یو این آئی)قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بین شعبہ جاتی تعلیم، مالیہ کی فراہمی اور تعلیمی اداوروں کی تنقیح کیساتھ
سائنس و ٹکنالوجی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کے زیر اہتمام دو روزہ آن لائن قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔